ن کا کوئی منصوبہ وقت پر مکمل ہی نہیں ہوتا، پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہوگیا ہے،امیر جماعت اسلامی
کراچی (آئی ا ین پی )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہوگیا ہے۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا ہے کراچی شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹر کارپوریشن کا حال بھی سب کے سامنے ہے، کراچی میں شہری حادثات در حادثات کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا، اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہو گیا ہے۔منعم ظفر نے کہا کہ ان کا کوئی منصوبہ وقت پر مکمل ہی نہیں ہوتا، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، انڈر پاس کے نام پر گلستان جوہر پر لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے،