گورنر راج ہو یا ایمرجنسی، یہ مسئلے کا حل نہیں، منعم ظفر خان

 پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سیاسی عمل آگے بڑھنا چاہیے،میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت غیر یقینی کی صورت حال ہے گورنر راج ہو یا ایمرجنسی، ہمارا موقف ہے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، سیاسی عمل آگے بڑھنا چاہیے۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین تو بڑھ گئے مگر پیداواری یونٹس نہیں بڑھے اور ہم کل کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی پریس کانفرنس کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کے-4 منصوبے کے آگمینٹیشن کے کام کے لیے متبادل راستے بنائے جائیں۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ جعلی میئر لوگوں کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے۔