اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان 23 سے 27 نومبر 2026 تک ترکیہ کے اعلی سطحی عدالتی وفد کی میزبانی کرے گی۔ترکیہ کی کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز اعلی سطحی عدالتی وفد کی قیادت کریں گے۔ ترک وفد میں معزز ججز اور اعلی عدالتی حکام شامل ہوں گے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر 23 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں دستخط ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کی اعلی عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔