سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، آج پیر سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا

8 ستمبر صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس کا انعقادکیاجائیگا
مقدمات کی سماعت کے لیے ججزروسٹر جاری ‘آئینی بنچ سمیت دیگربنچزمقدمات کی سماعت کریں گے
 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں عدالتی چھٹیاں ختم، آج پیر سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا.8 ستمبر صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس کا انعقادکیاجائیگا۔مقدمات کی سماعت کے لیے ججزروسٹربھی جاری کیاگیاہے۔آئینی بنچ سمیت دیگربنچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں عدالتی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج پیر سے نئے عدالتی سال کا آغاز ہوگا جب کہ عدالت عظمیٰ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا۔ صبح ساڑھے 9 بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس کا انعقاد ہوگا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کریں گے، ساڑھے دس بجے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک آئینی بینچ سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی بینچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ دن ایک بجے انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ کا اجلاس ہوگا، چیف جسٹس یحیی آفریدی فل کورٹ اجلاس کی صدارت کریں گے، فل کورٹ میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق سپریم کورٹ بار کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا