انجینئرنگ کونسل نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا۔ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے فریم ورک تیار کرے گا۔ چھ رکنی ورکنگ گروپ انجینئر لیفٹیننٹ (ر) اقبال قریشی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے ۔ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے موجودہ پالیسیوں، کوڈز اور ریگولیشنز کا جائزہ لے گا۔ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کرکے اصلاحات تجویز کرے گا۔ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کی ریگولیشنز کو عالمی معیار کو ہم آہنگ کرنے کیلئے تجاویز پیش کرے گا۔ورکنگ گروپ تعمیراتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فریم ورک بنایا جائے گا۔تعمیراتی شعبے کی مقامی اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کیلئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ورکنگ گروپ تعمیراتی شعبے کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے عمل کو موثر بنانے کیلئے تجاویز دے گا.