لاہور(آئی این پی )لاہور کو 2027 کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا ٹورازم کیپیٹل سے نواز دیا گیا ہے۔آذربائیجان کے شہر شوشا میں منعقدہ تقریب کے دوران ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے یہ اعزاز باضابطہ طور پر لاہور کے حوالے کیا۔سیکرٹری محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر پنجاب سقراط امان رانا نے حکومت پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اعزاز وصول کیا، تقریب میں ای سی او کے رکن ممالک کے حکام، سیاحتی شعبے کے نمائندوں اور مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی۔