فنانشل ٹیکنالوجی کے ذریعے کیپیٹل مارکیٹ کو عوامی سطح تک لانے کا منصوبہ

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ فنانشل ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ کو ہر پاکستانی کی دسترس میں لایا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع عام شہری اور بالخصوص نوجوانوں تک آسانی سے پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ نوجوانوں کو موبائل فون کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جا رہا ہے