اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل کی منظوری کے فورا بعد اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن احتجاج کی قیادت کرتے رہے جبکہ اپوزیشن ارکان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔