مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے فضل الرحمان نے لیبیا سے پیسے لئے: ثمربلور

لیبیا کا پیسہ لگا لیکن جائیدادکی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آرہی ہے: مشیر اطلاعات 
پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے  مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے لیبیا سے مبینہ فراڈکے نام پر پیسے لئے ۔ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پرقائم مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں کہ مفتی محمود مرکز کی تعمیرکے لئے  مولانا فضل الرحمان نے لیبیا سے مبینہ فراڈ کے نام پر پیسے لئے، لیبیا کا پیسہ لگا لیکن جائیدادکی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی اراضی پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے۔ثمربلور کا کہنا تھا کہ 2019 کے نوٹس کے باوجود مفتی محمود مرکز کی تجاوزات برقرار رہیں،  مئی 2026 میں بھی مفتی محمود مرکز کی انتظامیہ کو تجاوزات پر نوٹس دیاگیا، اسی لیے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔