طلال چودھری آج کل محسن نقوی کے پرسنل سیکرٹری بنے ہوئے ہیں: ندیم افضل چن

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی تنقید پر شدید جوابی وار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات سے متعلق دعوی کیا ہے کہ طلال چودھری کو خود ان کی اپنی جماعت اون نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں ندیم افضل چن نے کہا طلال چودھری کو مسلم لیگ ن کی اہم پارٹی میٹنگز میں اس لیے نہیں بلایا جاتا کہ کہیں اندرونی بات باہر نہ نکل جائے اور یہ بات انہیں خود مسلم لیگ ن کے چند بڑے اور بااثر رہنماں نے بتائی ہے