فائنل کال کی ناکامی کے بعد حلیمہ خان نے بھی کہہ دیا کہ فائنل کارڈ کھیلیں گے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے تحریک انصاف کی فائنل کال کی ناکامی کے بعد حلیمہ خان نے بھی کہہ دیا کہ فائنل کارڈ کھیلیں گے۔یہ مذاکرات میں غیر سنجیدہ ہیں تمام کارڈ کھیلنے کے بعد پھر حکومت سے رابطہ کریں ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ کہتے تھے کہ ہم پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ چوروں کا ٹولہ ان سے ہاتھ نہیں ملاتے۔پھر آج کیا ہوا کہ وہ ہاتھ ملانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔فیض حمید پر جو فرد جرم لگی ہے اس کے بعد اب یہ ہاتھ ملانے پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے چاہیے لیکن یہ ہمیشہ مذاکرات سے بھاگ جاتے ہیں اور اڈیالہ میں بیٹھا ایک قیدی مذاکرات کی ناکامی کی وجہ ہے، اس قیدی نے پوری جماعت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔