صوبے اب اپنی حدود میں اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں‘ پہلے سے جاری آل پاکستان لائسنسوں کی دوبارہ جانچ اور وفاقی توثیق لازمی قرار
توثیق کے بعد نادرا لائسنس پر نئی عبارت درج کرے گا، توثیق نہ ہونے والے لائسنس صرف متعلقہ صوبے کی حدود میں قابل استعمال ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کے آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے،صوبے اب صرف اپنی حدود میں اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔وزارت داخلہ نے پہلے سے جاری آل پاکستان لائسنسوں کی بھی دوبارہ جانچ اور وفاقی توثیق لازمی قرار دے دی ہے ‘ توثیق کے بعد نادرا لائسنس پر نئی عبارت درج کرے گا،جبکہ توثیق نہ ہونے والے لائسنس صرف متعلقہ صوبے کی حدود میں قابل استعمال ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔