سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے: وزیر اعلی سندھ

 صوبے صارف کے قریب ہیں اس لئے کلیکشن بہتر ہوگی:مراد علی شاہ کی وفد سے ملاقات میں گفتگو
 کراچی (آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، اس سے کلیکشن بہتر ہوگی۔کراچی میں این ایف سی ایوارڈ کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا  2008 سے پیپلز پارٹی کا موقف رہا ہے کہ سیلز ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو ریکوری کے لیے دیا جائے، صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے کلیکشن بہتر ہوگی، پاکستان میں 90 فیصد ٹیکسز مرکزی سطح پر جمع ہوتے ہیں، صرف 10 فیصد ٹیکسز صوبے خود اکٹھے کرتے ہیں، وفاقی سطح پر کلیکشن کی وجہ سے صوبے وفاق پر انحصار کرتے ہیں۔