حمزہ شہباز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی )رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے   جمعرات کو  اسلام آباد میں ملاقات کی۔لاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی معاشی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔حمزہ شہباز شریف نے نٹالی بیکر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکہ کی نئی سفیر نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نٹالی بیکر کا سفارتی تجربہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔