جدید شہری سلامتی نظام سے متعلق خصوصی تربیتی سیشنز

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور میں جاری ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس کے تیسرے روز آسیان رکن ممالک کے نمائندگان نے سمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ اور سیف سٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مہمان وفد کو سمارٹ سیف سٹی کے انفراسٹرکچر، ورکنگ ماڈلز اور ریئل ٹائم آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق وفد نے دونوں شہروں میں قائم سمارٹ سیف سٹی ماڈلز کی کارکردگی، مرکزی ہیڈکوارٹرز سے کنیکٹیویٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفد کو سمارٹ سٹی ریسپانس سسٹم، مربوط نگرانی، کمیونیکیشن میکانزم اور ہنگامی صورتحال میں ردعمل کی رفتار بارے بھی آگاہ کیا گیا۔پانچ روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ASEAN ممالک کے نمائندوں کو AI پولیسنگ، ڈیٹا سکیورٹی، سمارٹ سرویلنس اور جدید شہری سلامتی نظام سے متعلق خصوصی تربیتی سیشنز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان اور ASEAN ممالک کے مابین ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور استعداد کار کو مزید مضبوط بنانا ہیترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کی اختتامی تقریب 21 نومبر کو سیف سٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں منعقد کی جائے گی۔