لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز کل سہ پہر 4 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھی سہ پہر 4 بجے ٹریننگ کریں گی۔انگلینڈ کی ٹیم 17 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 17 اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے ٹریننگ کریں گی۔شاہین شاہ آفریدی، ہیری بروک اور کوسل مینڈس 17 اکتوبر کو ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ تینوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کے بعد سیریز سے قبل پریس کانفرنسز کریں گے۔