منشیات انسانی معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہے:ایس پی اختر نواز

ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے "ڈرگ فری ویڑن کے تحت شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس اور سول لائنز کے علاقوں میں منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈولفن اہلکار معمول کے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو سٹاپ اینڈ سرچ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتاری سے آگے بڑھ گئے۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 45 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں جنہیں وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ گرفتار ملزمان راشد اور کامران کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائنز اور تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا گیا ہیڈولفن سکواڈ شہر میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ گلی محلوں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات کے سدباب کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔کائنات کی سب سے خوبصورت چیز اللہ کی عطا کردہ زندگی ہے، جبکہ منشیات انسانی معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہے