منشیات معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن گیا :شرجیل میمن

 کوکین، چرس، ہیروئن سے بھی زیادہ بڑا چیلنج کرسٹل اور آئس ہے جو چھوٹے علاقوں تک پہنچ چکی ہے
کراچی (بیورو رپورٹ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس  میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے  کہا کہ منشیات معاشرے کا بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے، کوکین، چرس، ہیروئن سے بھی زیادہ بڑا چیلنج کرسٹل اور آئس ہے، کرسٹل اور آئس چھوٹے چھوٹے علاقوں تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے قانون پاس کیا، ہمارا یہ فرض ہے کہ مل کر منشیات کا خاتمہ کریں، منشیات کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ کر کے رہیں گے،