لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کڈنی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 85 کروڑ سے زائد افراد کا گردوں کے مرض میں مبتلا ہونا انتہائی تشویشناک ہے، اس لیے اس مرض سے بچاؤ کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے گردہ عطیہ کرنے والے تمام افراد کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانی جان بچانے کے لیے اعضا عطیہ کرنے والے افراد معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بنیادی نگہداشت کے معالجین کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔