بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لئے آنے والی 200 سے زائد خواتین ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں
رحیم یار خان(آئی این پی )رحیم یار خان میں چھت گرنے سے بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی 8 خواتین جاں بحق اور 57 زخمی ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 125 کے قریب مارکیٹ میں افسوس نا ک واقعہ پیش آیا جب بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم وصول کرنے آئی خواتین پر سینٹر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 8 خواتین جاں بحق اور 57 زخمی ہو گئیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لیے آنے والی 200 سے زائد خواتین ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں۔حکام کے مطابق خواتین امداد کے انتظار میں موجود تھیں، کمزور چھت اچانک گر گئی جس سے کئی خواتین ملبے تلے دب گئیں