بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ‘ امدادی رقم10500 سے بڑھا کر13500 روپے کر دی گئی

اسلام آباد (آن لائن)سال نو پر چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا  جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم  کو  10500 سے بڑھا کر 13500 روپے  کردی گئی، یہ سال ہم بینظیر ہنر مند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں، بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے،رواں سال بھی  ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے