لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد میں اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔رپورٹس کے مطابق پروگرام کی موجودہ قسط کو بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ ممکنہ اضافہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں مستحق خاندانوں خصوصاً خواتین کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے جس سے ان کے روزمرہ اخراجات میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔اطلاعات کے مطابق اس مجوزہ فیصلے پر حتمی اعلان وفاقی حکومت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں متوقع ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا