پنجاب میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، الرٹ جاری

 ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں
علاج معالجے کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں:ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا مراسلہ جاری 
     لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب میں وائرل بیماریوں کے پھیلا ئوکے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا  گیا ہے  ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے مہلک بیماریوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈینگی، نمونیہ ، انفلوئنزا، خسرہ، کالی کھانسی اور نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہوسکتے ہیں۔،مراسلے میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔،ڈی جی ہیلتھ  کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرزاورکاونٹرزبنائے جائیں، ضروری ادویات اسپتالوں میں موجودہونی چاہییمراسلے میں ہدایت کی گئی کہ اسپتالوں میں تمام مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے