سیلاب :ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ٹھہرپانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے پھیلا ئوکا باعث بن سکتا ہے 
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت صحت نے سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشے کی ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔وزارت صحت کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے  پھیلا کا باعث بن سکتا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے