نارووال: تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

نارووال: تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

نارووال میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔