پیر ودھائی موڑ آئی جے پی روڈ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، اس حادثے میں دو خواتین سمیت کل 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پھر انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا سبب تیز رفتاری بتایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں کار نالے میں جا گری۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔