ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں رکشہ الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر شاہدرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹا۔ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔