ایمریٹس ائیرلائن نے اپنی پروازوں میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے عالمی سطح پر معروف اسپیس ایکسپلوریشن کمپنی اسپیس ایکس کے سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔
اس نئے اقدام کے تحت، مسافروں کو 38,000 فٹ کی بلندی پر بھی زمین جیسا تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت میسر ہوگی، جس سے سفر کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ابتدائی طور پر، یہ سروس ایمریٹس کے 232 طیاروں، جن میں بوئنگ 777 اور ایئربس A380 شامل ہیں، پر فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد، یہ سہولت دیگر طیاروں تک پھیلائی جائے گی اور 2027 کے وسط تک تمام ایمریٹس کے جہازوں میں یہ انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی۔
اس معاہدے سے ایمریٹس ائیرلائن دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن بن جائے گی، جس کے ذریعے مسافر نہ صرف سفر کے دوران تیز اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ کام، تفریح اور رابطے کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔ یہ اقدام سفر کے تجربے کو جدید اور مزید سہولتی بنائے گا، اور مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔