امریکی حملے کے بعد ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

امریکی حملے کے بعد ایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

 انہوں نے اسٹارلنک کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس اقدام کا مقصد وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانا ہے۔یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا اور بعض غیرملکی رپورٹس میں امریکی کارروائی کے بعد وینزویلا کے بعض علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر دارالحکومت کاراکاس اور قریبی ریاست مرانڈا کے چند حصوں میں۔واضح رہے کہ وینزویلا سے متعلق حالیہ پیش رفت پر مختلف غیر مصدقہ دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں، جن میں اعلیٰ سطحی سیاسی واقعات کے بارے میں متضاد اطلاعات شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کی جانب سے ان تمام دعوؤں کی آزادانہ تصدیق فی الحال سامنے نہیں آئی۔اسٹارلنک کی جانب سے مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے اعلان کو ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی برقرار رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم سروس کے دائرہ کار اور مدت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔