مشرقِ وسطیٰ کے توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے تیل کی برآمدات کو دگنا کرنے کے لیے ایک نئے آئل پائپ لائن منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ابو ظبی سے فجیرہ تک نئی پائپ لائن کی تعمیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا پائپ لائن منصوبہ 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، اور ولی عہد خالد بن محمد بن زید النہیان نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ نئی پائپ لائن آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے میں مدد دے گی، جو کہ عالمی تیل ترسیل کے لیے ایک حساس اور اہم گزرگاہ ہے۔ اس اقدام سے برآمدی عمل زیادہ محفوظ اور جغرافیائی کشیدگی کے اثرات کم ہونے کی توقع ہے۔ ابوظبی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ فجیرہ پائپ لائن روزانہ 18 لاکھ بیرل خام تیل سپلائی کرتی ہے، جبکہ نئی توسیع سے متحدہ عرب امارات کی برآمدی گنجائش میں اہم اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ توانائی کے شعبے میں ملکی اور عالمی سطح پر اہم اثرات مرتب کرے گا۔