جنوبی کوریا، ریسٹورنٹ کا تنہا آنے والوں کو کھانا دینے سے انکار

تنہا دو سرونگز کی قیمت ادا کریں،یا  دو سرونگز کھائیں، یا بیوی کے ساتھ آئیں
بینر میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ہم تنہائی نہیں بیچتے ، براہِ مہربانی اکیلے نہ آئیں
 سیئول(آئی ین پی )جنوبی کوریا کے ایک  ریسٹورنٹ نے تنہا آنے والوں کو کھانا دینے سے انکارکردیا۔ریسٹورنٹ نے ایک بینرکے ذریعے تنہا آنے والے گاہکوں کو یہ کہہ کر روک دیا کہ وہ تنہائی نہیں بیچتے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر یئوسو میں ایک نوڈلز ریسٹورنٹ نے ایک بینر لگا کر آن لائن ایک بحث چھیڑ دی ہے، اس بینر میں ریسٹورنٹ میں تنہا آنے والوں کے لیے چارآپشنز پیش کیے گئے ہیں۔تنہا آنے والے دو سرونگز کی قیمت ادا کریں،یا  دو سرونگز کھائیں، یا کسی دوست کو بلا لائیں، یا اگلی بار اپنی بیوی کے ساتھ آئیں۔اور ساتھ ہی بینر میں یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ ہم تنہائی نہیں بیچتے ۔ براہِ مہربانی اکیلے نہ آئیں۔