نیویارک (آئی این پی )غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم وائس آف ہند رجب کو اقوامِ متحدہ کے نیویارک دفتر میں خصوصی نمائش کیلئے 4 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا نے بنائی ہے جو غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی آخری گھڑیوں میں کی گئی حقیقی فون کالز اور زندگی کی سچی عکس بندی کے ذریعے بیان کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی نمائش کمیٹی آن دی ایکسرسائز آف دی انیلیینیبل رائٹس آف دی فلسطینی پیپل (CEIRPP) کی جانب سے فلم کے امریکی تقسیم کار ویلا کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے