اقوامِ متحدہ میں مالی بحران‘ امن فوج میں بڑی کمی کا فیصلہ، 9 ممالک متاثر ہوں گے

 ہمیں تقریبا 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا:یو این او اہلکار
نیویارک(آئی این پی )اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات امن فوجیوں (پیس کیپرز)  اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی غیر یقینی ہونے پر تنظیم کو شدید فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔برطانوی خبررساںادارے کے مطا  بق اقوامِ متحدہ کے ایک اعلی اہلکار  نے   بتایا کہ ہمیں تقریبا 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا، جبکہ بہت سے سول ملازمین بھی متاثر ہوں گے