واشنگٹن (آئی این پی )مائیکروسافٹ نے کام کی جگہ مصنوعی ذہانت( اے آئی )کو بھی ایک مینیجر کے طورپر متعارف کرادیا ہے ۔ غیرملکی خبرر رساں ادارے کے مطابق سافٹ ویئر کمپنی نے مائیکرو سافٹ ایجنٹ 365 کا اعلان کیا، جو اس کے صارفین کو ان 1.3 ارب ایجنٹس کی نگرانی کے قابل بنائے گا جن کے بارے میں مائیکروسافٹ کا اندازہ ہے کہ وہ 2028 تک دفتری کام خودکار کر رہے ہوں گے۔ایجنٹس مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو انسانوں کی جانب سے مختلف کام انجام دیتے ہیں