مائیکرو سافٹ کا جلد ونڈوز 10کیلئے آفس ایپس کی سپورٹ ختم کرنیکا اعلان

نیویارک (آئی این پی)مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ونڈوز 10پر مائیکرو سافٹ آفس 365ایپس کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 14اکتوبرکے بعد ونڈوز 10کمپیوٹرز پر مائیکرو سافٹ 365ایپس کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔بلاگ پوسٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ 365ایپس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی ڈیوائس کو ونڈوز 11پر اپ گریڈ کرنا ہوگا۔