کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

     فیصل آباد(یواین پی)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار دی جانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا کی 14ویں برسی آج منائی جائیگی جبکہ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پرتعزیتی تقریبات کاانعقاد اور16سالہ آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوامرحومہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا