دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای )نے عربی زبان میں مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کیلئے ایک نیا ماڈل متعارف کرادیا ہے ۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق امارات مصنوعی ذہانت میں عالمی کھلاڑی بننے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے