18ویں ترمیم سمیت 73 کے آئین پر صوبوں، پارلیمنٹ کی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا
اسلام آباد (آئی این پی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اس کا تقدس مجروح کرے گی۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمیت 1973 کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے، 18ویں ترمیم سمیت 1973 کے آئین پر صوبوں اور پارلیمنٹ کی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا