عالمی دوغلا پن ، ایک طرف بین الاقوامی ورثہ کا یوم ، دوسری طرف تہذیب و تمدن اجاڑ دیئے
اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی جنوبی ایشیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ کیونکہ یہ تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے استعمار مذموم مقاصد کی تکمیل اور خطے میں بدامنی، افراتفری کی غرض سے جان بوجھ کر چھوڑ کرگیا، کشمیری و فلسطینی اپنے بنیادی انسانی حقوق کیلئے آج بھی عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اپنی ہی سرزمین پر اس کے بیٹوں کو بے وطن و مہاجر بنادیاگیا، ایک طرف بین الاقوامی یوم ورثہ دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کو اجاڑ دیاگیا، مقبوضہ کشمیر و فلسطین ، مظالم، تباہی، بربادی عالمی دوغلے پن کا سب سے بڑا ثبوت ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر (1947 ء میں بھارتی فوج بغیر کسی آئینی، قانونی جواز کے قابض ہوئی)، بین الاقوامی یوم ورثہ پراپنے الگ الگ پیغامات میں کیا