اسلام آباد 1400 تعلیمی اداروں میں منشیات چیکنگ کیلئے 3 افراد تعینات پیرا کا ہائیکورٹ میں جواب

تین بندے چیکنگ پر لگائے ہیں تو اس طرح 4 سال لگ جائیں گے، عدالت کا اظہار برہمی، اسکول اتھارٹی سے میٹنگ کی ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارالحکومت  کے 1400 تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کیلئے  چیکنگ پر صرف 3 افراد تعینات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس  کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ منشیات خاتمے کا فریم ورک بنانے کیلئے  عدالتی حکم کے باوجود  آئی جی اسلام آباد سے متعلقہ حکام کی میٹنگ نہیں ہو سکی ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو 2 ہفتوں میں اے این ایف ، پرائیویٹ اسکول اتھارٹی و دیگر سے میٹنگ کی ہدایت  کی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ جہاں امن وامان کا مسئلہ اہم ہے وہیں منشیات کے خاتمے کا مسئلہ بھی اہم ہے۔ امن و امان کے اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیت تھی ، جلد میٹنگ ہو جائے گی