بھارت، پانی میں موجود مہلک بیکٹیریا سے 10 افراد ہلاک ، 1400 متاثر

 ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ میں خطرناک فضلاتی بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے
 اندور (آئی این پی )بھارتی شہر اندور کے علاقے بھاگیرتھ پورہ میں پینے کے صاف پانی میں سیوریج شامل ہونے سے شدید اسہال اور قے کی وباء پھوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ میں خطرناک فضلاتی بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کے گنجان آباد علاقے بھاگیرتھ پورہ میں آلودہ پانی پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں شامل ہو گیا، جس کے باعث شدید اسہال، قے، پیٹ درد اور تیز بخار کے کیسز سامنے آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وبا کے نتیجے میں اب تک کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 1400 سے زائد مریض متاثر ہوئے۔ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ میں پانی کے نمونوں سے ای کولی اور کلیبسیئیلا جیسے بیکٹیریا کی موجودگی سامنے آئی ہے، جو عام طور پر انسانی آنتوں میں پائے جاتے ہیں اور وہاں نقصان نہیں پہنچاتے