وزیرداخلہ کا سعودی سفارتخانے کا دورہ‘سفیر سے ملاقات

برما کے مسلمانوں کے مسئلے کے حل میں سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا:سفیر نواف بن سعید المالکی
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا ، جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں اہم پیشرفت دیکھنے کو ملی جب سعودی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے برما کے مسلمانوں کے قانونی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی بات کی، جس میں سعودی عرب نے پاکستان حکومت کے کردار کو سراہا۔ سعودی سفیر نے پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل میں سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا۔