اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔محسن نقوی نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہِھ امریکہ اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا, جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا