مقدمات میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواستیں بھی شامل‘مقدمات کی تعداد25ہزار سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ سے وفاقی آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ان مقدمات میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواستیں بھی شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد25 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔آرٹیکل184/3کے تحت دائر تمام مقدمات، نظرثانی درخواستیں، آرٹیکل199 کے تحت ہائیکورٹ سے ہونے والے فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی منتقل کردیے گئے۔مزید مقدمات بھی اگلے چندروز میں منتقل کردیے جائیں گے۔