سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی درخواست سینئر وکیل بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔ترمیم میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے اختیارات سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔اس میں موقف اختیارکیا گیاہے۔آرٹیکل 184(3) اور 199 کے تحت عدالتی جائزے کے اختیارات آئین کا بنیادی ستون ہیں، عدالتی جائزے کے اختیارات کو ختم، معطل یا متوازی نظام سے تبدیل نہیں کیا جا سکتادرخواست کا مقصد 27ویں ترمیم سے پہلے اعلیٰ عدالتوں کے دائرہ اختیار کو محفوظ بنانا ہے