حکومت عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے گی: وزیراعظم آزاد کشمیر

اللہ نے  پیپلز پارٹی کو موقع دیا ہے وہ ریاست کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے
مظفر آباد(آ ئی این پی)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا  حکومت ریاست کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے گی۔وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے اور ریاست کی محرومیاں دور کرنے کا عہد کیا ہے، اللہ رب العزت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا کہ وہ ریاست کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عوام سڑکوں پر تھی اور بے چینی کی فضا تھی، آج عوام کے ہاتھوں میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور دلوں میں اعتماد ہے، نئی حکومت کے اعلان کے بعد سے پورے خطے میں جشن کا ماحول ہے۔