ویب ڈیسک:چیمپئینز ٹرافی کا کپ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی نگرانی میں اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹرافی کو مقامی ہوٹل منتقل کیا جائے گا اور اس کے بعد شام کو ایک فوٹو سیشن کا امکان ہے۔ پی سی بی حکام نے اس حوالے سے سیکیورٹی کلیرنس کا انتظار کیا ہے، جس کے بعد ٹرافی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقل کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا کپ مزار قائد کے بعد مہوٹہ پیلس بھی جائے گا اور پھر عوامی نمائش کے لیے مختلف مقامات پر رکھا جائے گا۔ ٹرافی کے دورہ پاکستان کا آغاز اسلام آباد سے ہوا تھا، جہاں اسے دامن کوہ، فیصل مسجد، پاکستان مونومنٹ میوزیم اور متعدد تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر لے جایا گیا تھا۔قبل ازیں، آئی سی سی نے بھارتی دباؤ کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی، جس کے نتیجے میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔