چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

ویب ڈیسک:پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد کا دورہ چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم ہے، تاہم اس دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان اس حوالے سے کسی رابطے کی تصدیق نہیں ہوئی۔چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں 1996 کے بعد ہونے والا پہلا آئی سی سی کا بڑا ایونٹ ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ اس ایونٹ کے حوالے سے بات چیت آج متوقع ہے، مگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔