بھارتی کپتان روہت شرما آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔
بھارتی اخبار "رونامہ جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہا کہ اگر 9 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی تو روہت شرما انٹرنیشل کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔تاہم، بورڈ ذرائع نے جیت کی صورت میں روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، لیکن کہا گیا کہ اس فیصلہ کا اختیار روہت شرما کے پاس ہو گا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتتا ہے تو روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں بطور کھلاڑی کھیل سکتے ہیں، اور کپتانی ہاردک پانڈیا یا شبمن گل کے حوالے کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ روہت شرما، آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد تنقید کا سامنا کر رہے تھے، اور ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد وہ مختصر فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔