پاکستان شاہینز کی ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان کم ہے‘ذرائع
لاہور (آئی این پی)ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کے مبینہ نامناسب رویے پر پاکستان شاہینز کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے میچ ریفری کو باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینز کی ٹیم مینجمنٹ نے میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاکستان ٹیم کے منیجر اور کوچ اعجاز جونیئر نے میچ کے بعد میچ ریفری سے ملاقات کرکے بھارتی کھلاڑیوں کی حرکات سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز جونیئر نے میچ کے دوران بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی نشاندہی میچ ریفری کے سامنے رکھی، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی کھلاڑی ہرشت رانا کے مسلسل نامناسب رویے پر بھی شکایت کی۔ذرائع کے مطابق رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کو انٹرنیشنل میچز کا درجہ حاصل نہیں جس کے باعث بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کسی سخت تادیبی کارروائی کا امکان کم ہے۔